ایک صحت بخش غذا میں بےشمار ریشے سے بھرپور خوراکیں، بہت سی پینے کی اشیا اور ساتھ ہی ورزش کو، ہماری اجابت کو صحت مند اور باقاعدہ بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔
ریشہ ڈائی ورٹیکولر بیماریوں، بواسیر، قبض اور بعض دائمی بیماریوں جیسے دل کے امراض، ٹائپ 2 کی ذیابیطس سے بچاؤمیں مدد کرتا ہے اور وزن کو قابو میں رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
ریشہ کیا ہے؟
ریشہ صرف پودوں سے حاصل ہونے والی غذاؤں میں پایا جاتا ہے۔ ان میں ،سبزیاں، پھل، پھلیاں، گری دار میوے، بیج اور اناج (ناشتے کے اناج، روٹی پاستا اور چاول)
ایسی صورت میں جب بیت الخلا میں جلن ہو، آنتوں میں سوزش کی بیماری ہو، فضلے کی ناپاکیزگی، گلوٹن کو برداشت نہ کر پانا اوربعض کھانوں کی حساسیت ہو توغذاؤں کے بارے میں خصوصی معلومات ایک ڈائٹیشین سے حاصل کی جا سکتی ہے
سبزیاں اور پھل
کشمشں، انجیر، پرونز اور کھجوروں کو تازہ، ڈبے میں یا خشک کی ہوئی لے لیں
اناج کی اشیاء – ہائی فائبر میں منتخب کیجئے
ناشتے کے ہائی فائبرسیریل جیسے قدرتی اناج کی میوزلی چوکر سیریل اور جو کے سیریل
ہائی فائبر (ہول میل، ہول گرین یا دانے دار) روٹی، بند، فلیٹ روٹی اور بسکٹ
تمام پھلیاں اور مٹر ریشے سے بھری ہوئی ہیں مثال کے طور پر: چشم سیاہ لوبیا، بارلوٹی پھلیاں، مکھنی پھلیاں، کینے لینی پھلیاں، چھولے، ہریکوٹ پھلیاں، کڈنی بینس، دالیں، لیما پھلیاں، ماش کی دال، سوئے بینس اور اسپلٹ مٹر۔ ان سے بنی کھانے کی اشیاء مثلا حمص میں بہت ریشہ ہوتا ہے
گری دار میوے اور بیج
سارے بیج جیسے السی، سورج مکھی، تل اور پوست کے بیج، اور تمام گری دار ،میوے جیسے بادام، کاجو، ہیزل نٹ، میکا ڈیمیا، مونگ پھلی، چلغوزے پستے اور اخروٹ۔
مجھے کتنا ریشہ لینا چاہئے؟
ہر روز 30–25 گرام ریشہ لینے کی کوشش کریں غذائی اشیاء میں ریشے کی مقدار کیلئے نیچے کی جدول دیکھئے